راجر فیڈررکی ڈھائی ماہ بعد فتح کے ساتھ انٹر نیشنل ٹینس میں واپسی

بدھ 13 اپریل 2016 14:32

راجر فیڈررکی ڈھائی ماہ بعد فتح کے ساتھ انٹر نیشنل ٹینس میں واپسی

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اپریل۔2016ء)عالمی نمبر تین راجر فیڈرر نے مونٹی کارلو ٹینس چیمپین شپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ رافیل نڈال آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔عالمی نمبر تین راجر فیڈرر انجری کے باعث دس ہفتے کھیل سے دور رہے۔ راجرفیڈرر کی فتح کے ساتھ ٹینس کے کورٹ میں واپسی ہوئی۔ انہوں نے مونٹی کارلو ٹینس چیمپین شپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

راجر فیڈرر نے اسپین کے گارشیا لوپیز کو شکست دے دی۔ راجر فیڈرر نے چھ تین اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔اگلے راوٴنڈ میں فیڈرر کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر سے ہوگا۔ عالمی نمبر دو برطانیہ کے اینڈی مرے نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔ انھوں نے فرانس کے پئیر ہیوز کو چھ دو، چار چھ اور چھ تین سے شکست دی۔ مونٹی کارلو ٹینس میں آج رافیل نڈال بھی ایکشن مین نظر آئیں گے۔