فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16 کے سپرراونڈ کے تحت کھیلے گئے دونوں میچ برابری پر ختم

بدھ 13 اپریل 2016 14:19

فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16 کے سپرراونڈ کے تحت کھیلے گئے دونوں میچ برابری ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16 کے سپرراونڈ کے تحت کھیلے گئے دونوں میچ برابری پر ختم ہوئے۔ فیم کلب اور افشاں کلب کے مابین دو دو گول جبکہ سبزہ زار کلب اور لاہور یوناٹئیڈ کلب کے مابین تین تین گول سے برابرارہے۔ نمایاں بات سبزہ زار کلب کے سٹرائیکر قدیرکی شاندار ہیٹ ٹرک تھی۔

گزشتہ روز دونوں میچ فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ، ماڈل ٹاون لاہور میں کھیلے گئے۔ پہلا میچ فیم کلب اور افشاں کلب کے مابین کھیلا گیاجو کہ دو دو گول سے برابر رہا۔ اس میچ کے ریفری محمد امجد،فرسٹ اسسٹنٹ ریفری محمد افصل، سیکنڈ اسسٹنٹ ریفریمحمد اقبال جبکہ میچ کمشنر شبیر احمد تھے۔دوسرا میچ جو کہ سبزہ زار کلب اور لاہور یونائٹیڈ کے مابین تین تین گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

کھیل کا آغاز انتہائی جارہانہ رہا جس کی وجہ سے گراونڈ میں آئے ہوئے شایقین فٹ بال اپنی فیملی کے ساتھ ہلکی پھوار میں اس میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ ہوا میں خنکی کے باوجود شائقین خوبصورت یورپین سٹائل کے کھیل اور سبزہ زار کلب کے قدیر کی شاندر ہیٹ ٹرک سے خود کو گرماتے رہے۔پہلے ہاف کے23 ویں منٹ میں لاہور یونائٹیڈ کلب کے کھلاڑی نے گول لائن پر جاکر سٹرائیکر شانی کو بیک پاس دیا جس پر انہوں نے فرسٹ بار کی طرف سے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن اگلے ہی منٹ میں کھیل 24ویں منٹ میں سبزہ زارکلب کے شہباز نے پنلٹی ایریا میں کک کی جو کہ لاہور یونائٹیڈ کلب کے دفاعی کھلاڑی سے ہینڈ بال ہونے کی وجہ سے ریفری زبیر شہزاد نے پنلٹی دی جس پر قدیر نے خوبصورت گول کر دیا۔

کھیل کے 42 ویں منٹ میں لاہور یونائٹیڈ کلب کے کھلاڑی نے گول لائن پر جاکر سٹرائیکر مستقیم کو بیک پاس دیا جس پر انہوں نے فرسٹ بار کی طرف سے گول کر کے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کر دیا ۔ پہلا ہاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے لاہور یونائٹیڈ کے حق میں رہا۔کھیل کا دوسرے ہاف میں کھیل کے 56 ویں منٹ میں لاہور یونائٹیڈ کلب کے عمران نے ٹاپ آف ڈی ایریا سے شوٹ لگا کر سبزہ زار کلب کے گول کیپر کو ورطہ حیرت میں ڈال کر اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول کردیا۔

دوسری طرف تقدیر سبزہ زار کلب کے قدیر کے مقدرمیں ہیٹ ٹرک کی نوید دینے کے لیے بے چین ہو رہی تھی ۔ کھیل کے 61 ویں منٹ میں سبزہ زار کلب کے کھلاڑی نے قدیر کے طرف شوٹ لگائی جس پر ریفری زبیر شہزاد نے قدیر کو ایڈوانٹییج دیا جس پر انہوں نے خوبصورت شوٹ لگا کر بال کو جال کی راہ دکھا دی۔ کھیل کے 76 ویں منٹ میں قدیر نے چپ بال ملنے پر بال کو خوبصورت ڈائیگنل شوٹ لگائی جو کہ فرسٹ بار سے جال میں چلی گئی اور اسطرح قدیر نے اپنی ہیٹ ٹرک کی بدولت میچ کو برابر کراونے میں کامیاب رہے۔اس میچ کے ریفری زبیر شہزاد،فرسٹ اسسٹنٹ ریفری لیاقت علی شاہ، سیکنڈ اسسٹنٹ ریفری محمد اقبال جبکہ میچ کمشنر شبیر احمد تھے۔