حارث سہیل کا مکمل صحت یابی کے بعد قومی ٹیم میں کامیاب واپسی کے لیے بھرپور امید کا اظہار
بدھ 13 اپریل 2016 12:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز حارث سہیل نے مکمل صحت یابی کے بعد قومی ٹیم میں کامیاب واپسی کے لیے بھرپور امید کا اظہار کیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میری بحالی تھوڑی سست ہے تاہم میں دن بہ دن بہتر ہورہا ہوں اور خدا کے فضل سے میں مکمل صحت یاب ہوں گا۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 43 کی اوسط سے 7 نصف سنچریوں کی بدولت 774 رنز بنائے ہیں اور انھیں قومی ٹیم کے مستند بلے بازوں میں شمار کیا جانے لگا تھا تاہم گھٹنے کی انجری کو ان کے کیریئر کیلئے خطرناک قرار دیا جا رہا تھا تاہم انھوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ سست ہے مگر پورے احتیاط سے ترتیب دیا گیا عمل ہے، میں نے ابھی کرکٹ کی پریکٹس شروع نہیں کی اور جیسا کہ بحالی کا عرصہ ابھی بھی چل رہا ہے اور یہ میری بحالی کا ابتدائی مرحلہ ہے ‘ مکمل بحالی کیلئے 6 ماہ کاعرصہ درکار ہوتا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان ٹیم رواں سال جولائی میں انگلینڈ کے دورے پر جائیگی جس میں حارث سہیل کی شمولیت ابھی واضح نہیں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ میں انجری سے بحالی کے 6 ماہ کے عرصے کے پہلے چار یا پانچ ماہ میں کھیلوں سے متعلق سرگرمیاں شروع کرسکتا ہوں اور کرکٹ سے متعلق سرگرمیاں جون سے شروع کرسکوں گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بری طرح ناکام ہوئی جہاں حارث سہیل جیسے ایک مستند بلے باز کی کمی شدت سے محسوس کی گئی۔حارث سہیل کے مطابق گھٹنے کا آپریشن طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کے لیے ضروری تھا۔انھوں نے کہا کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی تھی اورتمام دیگر حربے آزمانے کے بعد آپریشن آخری تدبیر تھی تاہم مجھے پورا بھروسہ ہے کہ میں مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ پاکستان کیلئے کھیلوں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.