برطانوی کرکٹر ویسٹ انڈیز میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک

بدھ 13 اپریل 2016 12:52

ٹرینیڈاڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) برطانوی نوجوان کرکٹر ایڈریان سینٹ جون ڈاکووٴں کے موبائل چھیننے پر مزاحمت کے دوران ان کی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے شہرت یافتہ کھلاڑی کرس گیل نے ان کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق گیل اکیڈمی کی جانب سے کھیلنے والے سینٹ جون اپنی گاڑی میں ویسٹ انڈیز کے علاقے رٹرینیڈاڈ سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے جیسے ہی ایک شخص کی جانب سے لفٹ لینے کے اشارے پر ے گاڑی روکی تو اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ انہیں لوٹنے کی کوشش کی تاہم سینٹ جون نے مزاحمت کی جس پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر کرس گیل نے اپنے ٹویٹ میں سینٹ جون کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے کہا کہ یہ خبر سن کر دل دکھی ہوا ہے اور وہ سینٹ کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اکیڈمی کے منیجر کے مطابق جون اکیڈمی کے کپتان اورباصلاحیت کرکٹر اور انتہائی اچھے انسان تھے ‘ برطانیہ میں کرس گیل اکیڈمی کے سب سے پہلے ممبر بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :