شہر یار خان اور نجم سیٹھی کا پاکستان کپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 13 اپریل 2016 12:46

شہر یار خان اور نجم سیٹھی کا پاکستان کپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے پاکستان کپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں چیئرمین شہریارخان نے کہاکہ پی ایس ایل بہت کامیاب رہی ‘ پی سی بی کو بھی بہت فائدہ پہنچا ‘ پاکستان کپ ایک اور بڑا ٹورنامنٹ ہوگا، اس سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان کپ پی ایس ایل کی طرز پر ہو رہا ہے ‘ ہرٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کا ہونا ضروری ہے، ڈرافٹنگ سسٹم سے عوام میں دلچسپی پیدا ہوگی۔بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے مطابق ہمارے عوام کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں اور ہم اپنی پروڈکٹ کو مزید بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں ‘ ایونٹ میں سینئر کھلاڑی بھی بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں جس کا فائدہ جونیئرز کو ہوگا، انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے معاوضے دوگنا کر دئیے گئے ہیں ‘ نجم سیٹھی نے شائقین کو تاکید کی کہ وہ اسٹیڈیم آ کر سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوں۔

متعلقہ عنوان :