محسن خان کا قومی ٹیم کے ہیڈ کو چ کیلئے وسیم اکرم ، رمیز راجہ کو انٹر ویو دینے سے انکار

بدھ 13 اپریل 2016 12:22

محسن خان کا قومی ٹیم کے ہیڈ کو چ کیلئے وسیم اکرم ، رمیز راجہ کو انٹر ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13اپریل 2016ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے قومی ٹیم کے ہیڈ کو چ کے لیے وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو انٹر ویو دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن خان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم اور رمیز راجہ ان کے جونیئر ہیں اس لیے وہ ہیڈ کوچ کے لیے انہیں انٹر ویو نہیں دیں گے بلکہ اپنی درخواست صرف چیئر مین پی سی بی شہریار خان کو دیں گے ۔