سپریم کورٹ نے سمیرا ملک نااہلی کیخلاف نظرثانی کیس کی کارروائی تاحیات نااہلی سے متعلق لارجر بینچ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کر دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 اپریل 2016 12:15

سپریم کورٹ نے سمیرا ملک نااہلی کیخلاف نظرثانی کیس کی کارروائی تاحیات ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے سمیرا ملک نااہلی کیخلاف نظرثانی کیس کی کارروائی ، سابق اراکین قومی اسمبلی کی تاحیات نااہلی سے متعلق لارجر بینچ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سمیرا ملک نااہلی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سابق رکن قومی اسمبلی کے وکیل مبین الدین قاضی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ نا اہل ہونے والے اراکین اسمبلی کی اہلیت سے متعلق کیس سن رہا ہے۔ لارجر بینچ کا فیصلہ آنے تک سمیرا ملک کی نا اہلی کیخلاف نظرثانی کیس کی کارروائی ملتوی کی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :