Live Updates

اب مرد کے بچے بننا اور 24 اپریل کو کوئی نیا ڈرامہ نہ کرنا۔ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو چیلنج کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 اپریل 2016 12:15

اب مرد کے بچے بننا اور 24 اپریل کو کوئی نیا ڈرامہ نہ کرنا۔ رانا ثنا اللہ ..

لاہور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اپریل 2016ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مرد کے بچے بنو اور 24 اپریل کو کوئی نیا ڈرامہ نہ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ انہوں نے رائے ونڈ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اب کر کے دکھانا۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے اعلان تو کر دیا لیکن وہ پنجاب کی روایات سے ناواقف ہیں انہیں دھرنے کے بعد کے نتائج کا علم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر کمیشن بنے گا اور سب کا احتساب ہو گا۔ عمران خان کی اپنی پارٹی میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، پانامہ لیکس کچھ نہیں عمران خان اپنی پارٹی بچانے کی کوشش میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پارٹی میں اختلافات چھپانے کے لئے احتجاج کر رہے ہیں، عمران خان بہادر بنیں اور نواز شریف کے گھر کا گھیراﺅ کریں، انہوں نے رائے ونڈ کا گھیراﺅ کیا تو ان کی سیاست وہیں کھیتوں میں دفن ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اعتزاز احسن ایل این جی مافیا ہیں وہ ہمارا احتساب کریں گے؟انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ لندن میں کسی سے ملاقات شامل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ را پاکستان کو عدم استحکام کے ذریعے تباہی کی جانب دھکیلنا چاہتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات