سافٹ بال چمپئن شپ پرسوں جمعہ کو کوئٹہ میں شروع ہو گی

بدھ 13 اپریل 2016 12:02

سافٹ بال چمپئن شپ پرسوں جمعہ کو کوئٹہ میں شروع ہو گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) اسلام آباد کی قومی خواتین سافٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کوئٹہ رووانہ ہوگئی ہے، رووانگی سے قبل اسلام آباد سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد رمضان قصوری نے بتایا کہ چیمپئن شپ پرسوں جمعہ سے کوئٹہ میں شروع ہوگی ، جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور اسلام آباد کی ٹیم چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے،ٹیم کی کھلاڑیوں میں حنا، عروج، صباح، چمن، ثمبرین، عائشہ، کومل، زوہا، سونیا، انکیلا، عاصمہ، مبشرہ، اور مریم شامل ہیں، ٹیم منیجر محمد رمضان قصوری جبکہ طاہر محمود اور نگت ہونگی-

متعلقہ عنوان :