تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ، چیئرمین پاکستان ڈس ایبلڈ ایسوسی ایشن

بدھ 13 اپریل 2016 12:02

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ، چیئرمین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر اور پاکستان ڈس ایبلڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اورکھیلوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمیدی ہال میں جاری قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں ، سیکرٹر ی محمد ریاض کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات کی کمی ہیں،شیخ عبدالوحید نے کہا کہ کہا کہ پہلے سکولز اور کالجز کی سطح پرکھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہوتا تھا لیکن اب نہ ہونے کے برابر ہے جس سے ملک میں کھیلوں کا معیار گرتا جا رہاہے، انہوں نے حکومت پر روز دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو لازمی قرار دیا جائے اورکھیلوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں امن چاہتی ہے اور کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے، اس وقت ملک میں کھیلوں کے فروغ کی اشد ضرورت ہے-

متعلقہ عنوان :