بغیر سر کے بچے کی پیدائش۔ ڈاکٹر حیران

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 اپریل 2016 09:16

بغیر سر کے بچے کی پیدائش۔ ڈاکٹر حیران

زمبابوے کے صوبہ ماسونگو سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کے ہاں بغیر سر کے بچے کی پیدائش نے سب کو حیرانی میں ڈال دیاہے ۔
اس عورت کے جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔ان میں سے ایک بچے کا سر نہیں تھا جبکہ دوسرے بچے کا سر حیرت انگیز طور پر حد سے زیادہ بڑا تھا۔نوزائیدہ بچے پیدائش کے چند منٹوں بعد ہی وفات پا گئے۔ طبی ماہرین کی مطابق دونوں کی حالت زندہ رہنے کے لیے موزوں ہی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس طرح بغیر سر کے بچوں کی پیدائش ممکن ہے مگر یہ دوران حمل ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بغیر سر کا بچہ پیدائشی طور پر مردہ تھا جبکہ بڑے سر والا بچہ پیدا ہونے کے چند منٹ بعد ہی وفات پا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم اس خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کر سکتے ، جس کےہاں یہ بچے پیدا ہوئے ہیں ، اس خاتون کو ابھی تک خراب حالت کے باعث نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔