پالتو جانوروں کے لیے بھی ائیرلائن بن گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 اپریل 2016 01:16

پالتو جانوروں کے لیے بھی ائیرلائن بن گئی

ہیتھرو میں قائم ایک کمپنی نے پالتو جانوروں کو اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیےپرائیویٹ جیٹ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
ائیر پیٹس(Airpets) کا کہنا ہے کہ اُن کے مخصوص جیٹ برطانیہ کےپالتو جانوروں کو دوران پرواز وہ تمام تعیشات فراہم کریں گے جس سے اُن کا اور اُن کے مالکان کا سفر خوشگوار گزرے۔

(جاری ہے)

ائیرلائن کا کہنا ہے کہ اس کے جہازوں کےبیڑے میں شامل جہاز 400 میل فی گھنٹہ سے بھی زیادہ رفتار کے ساتھ سفر کرنے والے جہاز شامل ہیں جو 1500 میل تک کے بڑے یوروپی شہروں میں سروس فراہم کریں گے۔