یہودی بمقابلہ نازی، الکوحلوکاسٹ گیم کھیلنے پر پولیس گرفتار بھی کر سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 12 اپریل 2016 23:49

یہودی بمقابلہ نازی، الکوحلوکاسٹ گیم کھیلنے پر پولیس گرفتار بھی کر ..

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ ہائی سکول کے اُن طلباء کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں، جن کی تصویر یہودی بمقابلہ نازی ڈرنک گیم کھیلتے ہوئے منظر عام پر آئیں ہیں۔
سنیپ چیٹ پر پوسٹ کی ہوئی تصاویر میں پرنسٹن ہائی سکول، نیوجرسی کے طلباء کو بیئر پونگ گیم کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس گیم کو الکوحلوکاسٹ یا یہودی بمقابلہ نازی بھی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


اس گیم میں ایک ٹیم اپنے گلاس کو نازی سواستیکا کے ڈیزائن میں رکھتی ہے جبکہ مخالف ٹیم اپنے گلاسوں کو ستارہ داؤدی(سٹار آف ڈیوڈ) کی شکل میں رکھتی ہے۔
گیم کھیلتے طلباء کی تصاویر سامنے آتے ہی پرنسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پرنسٹن سکولز کے سپریٹنڈنٹ کا بھی کہنا ہے کہ یہ گیم واضح طور پر یہود دشمنی ہے۔
مذکورہ گیم کی شروعات کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ اس کاآغاز 2011 میں ٹمبلر کی ایک پوسٹ سے ہوا تھا۔ اس پوسٹ میں گیم کے اصول و ضوابط بتائے گئے تھے۔