سیکرٹری وزارت پانی و بجلی کی طرف سے لیسکو کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے لاہور آمد سے قبل متعدد ایس ڈی اوز کی معطلی کے احکامات جاری

منگل 12 اپریل 2016 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) وفاقی سیکرٹری وزارت پانی و بجلی کی طرف سے لیسکو کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے لاہور آمد سے قبل لیسکو انتظامیہ نے متعدد ایس ڈی اوز کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارت پانی وبجلی یونس ڈھاگا کی رواں ہفتے لاہور آمد متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹر ی پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے لیسکو چیف ڈاکٹر زمان ،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز مرزا خالد محمود اور چیف انجینئرز کے ساتھ بات چیت کرکے کمپنی کی کارکردگی کاجائزہ لینا ہے ۔

ذرائع کے مطابق لیسکو انتظامیہ نے وفاقی سیکرٹری کی آمد سے قبل ناقص کارکردگی ،بوگس ریڈنگ اور اوور بلنگ پرمتعدد ایس ڈی اوز کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے ۔معطل ہونے والے ایس ڈی اوز میں ایس ڈی او بیگم کوٹ،ضیاء اللہ ناز، ایس ڈی او رچنا ٹاؤن، کامران نوید ، ایس ڈی او رانا ٹاؤن وقاص حیدر،ایس ڈی او سلامت پورہ الطاف قیوم سمیت ایس ڈی بصیر پور، محمد افضل اور ایس ڈی او قصور شاہ زیب بھٹو سمیت 11ایس ڈی اوز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :