گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری صوبے کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا ، میر خالد جان لانگو

منگل 12 اپریل 2016 23:26

خالق آباد/کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء ) مشیر خزانہ میر خالدجان لانگو نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری صوبے کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا حکومتِ چین کی مدد سے تیار ہونے والا گوادر ڈیپ سی پورٹ اس علاقے کی مستقبل کی معاشی ترقی میں گیٹ وے ہے ۔ گوادر اپنی جیو پولٹیکل اور جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے تجارتی اور دفاعی اہمیت کا حامل ہے۔

نیشنل پارٹی نے یہاں کے لیے ہر منصوبے اور فیصلے میں سب سے پہلے یہاں کے لوگوں کے مفادات کی بات کی ہے یہ انہوں نے کراچی میں نیشنل پارٹی گوادرکے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جہاں صوبائی حکومت گوادر کے معاملات خصوصی توجہ دے رہی ایسے منصوبے تشکیل دےئے جارہے ہیں جس سے گوادر کے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگاجس میں خصوصا ماہی گیروں کے فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ گوادر کے ماہی گیری کے شکار کے لئے عصر حاضر تقاضوں کے مطابق ہو اور ماہی گیری کے شعبے کو مزید فعال اور بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت گوادر کے عوام فلاح وبہبود کے منصوبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے یہاں کے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت ماہی گیروں کے ذریعہ معاش سمندر کو محفوظ اورماہی گیروں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے گی۔ مقامی ماہی گیروں میں احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری کے حوالے سے اہم منصوبوں کی تکمیل سے ماہی گیری کی صنعت ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔ صوبائی حکومت ماہی گیروں کے ذریعہ معاش سمندر کو محفوظ اورماہی گیروں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے گی۔

مقامی ماہی گیروں میں احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ غیرقانونی ٹرالنگ سمندری حیات کو تباہ کررہی ہے سمندر میں ممنوعہ جال کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ فشریز فوری طورپر اس پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عہدیداران نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ومشکلات کے متعلق بھی آگاہ کیا۔جس پرانہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی مسائل کوان کی دہلیز پر حل کرنے کیلے تعلیم، صحت، آبنوشی اور توانائی پر ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :