حکمرانوں کی دھاندلی کے باوجود این اے 267جھل مگسی میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کریگی،قاسم خان سوری
منگل 12 اپریل 2016 23:26
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی دھاندلی کے باوجود قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267جھل مگسی میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کریگی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267میں تحریک انصاف عدالت عظمیٰ میں دھاندلی ثابت کرچکی ہے اب ایک مرتبہ پھر حکومت دھاندلی کے ذریعے اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے جس کی تحریک انصاف اورعلاقے کے عوام کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267کی نشست بلوچستان کے حکمران پلیٹ میں رکھ پر (ن) لیگ کودینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک جونیئر افسر کو قائم مقام ڈی سی جھل مگسی کا چارج دیا گیا ہے جس کے بارے میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 267کی الیکشن کمپین میں سرعام سرکاری مشینری استعمال کی جارہی ہے جکا چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر نوٹس لیں۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکن پی ٹی آئی کے امیدوار سردار یار محمد رند کی الیکشن کمپیئن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پارٹی قائد عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ انشاء اللہ 28اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کے سرداریار محمدرند بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.