ایڈیشنل سیکرٹری کی ہدایت پر ٹیم کے سکولز کے دورے

غیر حاضر اساتذہ اور کلاس فوراسٹاف کے خلاف رپورٹس اعلیٰ حکام کوارسال تنخواہوں کی بندش، معطلی ودیگراقدامات کئے جاسکتے ہیں، ڈی ڈی ای او گل کاکڑ

منگل 12 اپریل 2016 23:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء ) ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن حیات خان کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ڈی او ای فی میل راحیلہ میر، ڈی ڈی ای او چلتن ٹاؤن گل محمد کاکڑنے گرلز مڈل سکول اندوزئی اغبرگ، بوائز مڈل اسکول کلی اندوزئی، پرائمری سکول بابوزئی اور مڈل سکول خانیزئی اغبرگ کا اچانک دورہ کیا غیر حاضر اور دیر سے اسکول آنے والے اساتذہ اور کلاس فور کے عملے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی گئی رپورٹ کے مطابق مڈل سکول خانیزئی کی ہیڈ مسٹریس یکم مارچ سے غیر حاضر ہے دیر سے کھلنے اور جلد بند ہونے والے سکولوں کے بارے میں عوامی شکایات پر ہیڈ ماسٹرز سے فوری جواب طلبی کی گئی، کئی سکولز میں اصل اسٹاف کی بجائے کلاس فورکا عوضی اسٹاف تھا اس پر بھی ٹیم نے نوٹس لیااکثراسکولوں میں نصاب کے مطابق کورس نہیں پڑھایاگیاجس پر اساتذہ کی سرزنش کی گئی ڈی ڈی ای او نے کہاکہ غیر حاضر اساتذہ اور عملے کے خلاف سخت انضباطی کارروائی ہوگی، جس میں تنخواہ کی بندش اورمعطلی بھی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :