ڈیرہ بگٹی میں حساس ادارے کی نشاندہی پر سیکورٹی فورس نے10ٹھکانے تباہ کردیا

منگل 12 اپریل 2016 23:23

ڈیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء ) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے قول میں احساس ادارے کی نشاندہی پر سیکورٹی فورس کی کارروائی ایک دہشتگرد ہلاک 10ٹھکانے تباہ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے قول میں حساس ادارے کی نشاندہی پر سیکورٹی فورس نے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا جبکہ 10ٹھکانوں کو تباہ کردیا جہاں سے # 2کلاشنکوف ،5عدد موٹر سائیکل ، 1سیٹلائٹ فون 1سولجر ، 1این وی سی گومل برآمد کرلیا مزید تحقیقات جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :