Live Updates

سکیورٹی خدشات ، شہر بھر کے سینماء گھروں کو سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے ،کسی نا گہانی صورتحال سے بچاؤ کیلئے تجاویز پر مبنی مراسلہ ارسال

سینماء گھروں کی دیواریں آٹھ فٹ اونچی او ر ان پر خاردار تاروں کی تنصیب کی جائے،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دیدی گئی سینماء گھروں میں داخلے کے راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں ،ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر انتظامات کا جائزہ لیں گی ‘ ڈی سی او لاہورمحمد عثمان

منگل 12 اپریل 2016 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے سینما گھروں کو سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے اور کسی نا گہانی صورتحال سے بچاؤ کے لئے تجاویز پر مبنی مراسلہ ارسال کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر کے سینما گھروں میں سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اقدامات شروع کر دہیے ہیں۔

اس ضمن میں ڈی سی اولاہو ر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر بھر کے تمام سینما گھروں کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔مراسلے کے متن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سینما گھروں کی دیواریں آٹھ فٹ اونچی او ر ان پر خاردار تاروں کی تنصیب کی جائے ۔جبکہ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

متن کے مطابق سینما گھروں میں داخلے کے راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں جبکہ سینما گھروں میں داخل ہونے والے ہر پیدل، موٹرسائیکل سوار ،گاڑی سوار اور رکشوں کی تلاشی لازمی قرار دی گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سینما گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گی اور اس ضمن میں احکامات پر عمل پیرا نہ ہونے والے سینما مالکان کے لائسنس منسوخ کر تے ہوئے ان کیخلاف ایف آئی آر کا انداراج بھی کیا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات