وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایران کے قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

منگل 12 اپریل 2016 23:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ایران کے قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کو معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے پائیدار بنیادوں پر کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہیں۔ایرانی قونصل جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں ۔