جی سی یو میں ایل جی پودوں پر تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

منگل 12 اپریل 2016 23:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ نباتیات،ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایل جی پودوں بائیو گیس کی پیداوار کے موضوع پردو روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ، شعبہ نباتیات کی صدر ڈاکٹر غزالہ یاسمین بٹ اورپروفیسر ڈاکٹر عبدالحی میمن نے ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا،جبکہ اس موقع پر ڈینز پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد اور پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غزالہ کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ کا مقصد ایل جی پودوں پر تحقیق کو فروغ دینا ہے ،تاکہ ایل جی پودوں سے بائیو فیول ،خوراک اور مختلف ادویات کی تیاری کو ممکن بنایا جا سکے۔ملک بھر سے 120سے زائد محققین اس ورکشاپ میں شرکت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :