پولیو مہم کے دوران فنگر مارکننگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملکی و غیرملکی تنظیموں کو سروے کے دوان کسی قسم کی تکلیف نہ ہو،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

منگل 12 اپریل 2016 23:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران فنگر مارکننگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملکی و غیرملکی تنظیموں کو سروے کے دوان کسی قسم کی تکلیف نہ ہو کیوں کہ سروے کرنے والی مختلف تنظیموں کو اس حوالے سے شکایات ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی روم میرپور ماتھیلو میں منقعد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بعد فنگر مارکنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ سروے کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنہ نہ ہو سکے کیوں کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے تو پلاتی ہیں مگر فنگر مارکنگ رہ جاتی ہے جو کے رپورٹ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں روٹین ایمونائیزیشن کا کام سست رفتاری کا شکار ہے محکمہ صحت کی جانب سے غلط اعداد شمار پیش کیے جاتے ہیں جس وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوجاتا ہے اس لیے محکمہ صحت کو چاہیے کہ وہ روٹین ایمونائیزیشن پر خصوصی توجہ دیں کیوں کہ روٹین ایمونائیزیشن کے بغیر پولیو مہم بھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان و حکومت سندھ کی جانب سے تمام تر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اس لیے تمام اداروں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارا ملک پولیو وائرس سے پاک ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کی اس لیے تمام ورکروں کو چاہیے کہ سچائی و ایمانداری سے اپنا فرض ادا کریں قبل ازیں پولیو مہم کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن الطاف سومرو نے بتایا کہ 25 اپریل سے پولیو مہم شروع ہوگی جو کہ 28 اپریل تک جاری رہے گی اس دوران ضلع بھر کے 3 لاکھ 48ہزار 558 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :