Live Updates

معذورمریضہ سے زیادتی کی کوشش کے علاوہ بھی ہسپتال میں بہت سے واقعات رونماء ہوچکے ہیں،پمزنان گزئیٹیڈایمپلائز ایسوسی ایشن

سٹاف ورکر کی ہمشیرہ کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے مریضہ کی ٹانگ زیادہ خراب ہوگئی ہے اوروہ بے ہوش ہے ،اس واقعہ کی بھی تحقیقات کی جائیں،عہدیداروں کی گفتگو

منگل 12 اپریل 2016 22:45

معذورمریضہ سے زیادتی کی کوشش کے علاوہ بھی ہسپتال میں بہت سے واقعات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) پمزنان گزئیٹیڈایمپلائز ایسوسی ایشن نے معذورمریضہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے بعدایک اورواقعہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہاہے کہ سٹاف کے ایک ورکز کی ہمیشرہ کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے مریضہ کی ٹانگ زیادہ خراب ہوگئی ہے اوروہ بے ہوشی کے عالم میں چلی گئی ہے ،اس واقعہ کی بھی تحقیقات کرائی جائیں اورجو بھی ملوث پایاجائے اس کو قرارواقعی سزادی جائے،گزشتہ روز پمز نان گزئیٹیڈایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداران تنویرنوشاہی،ملک طاہر اعوان،ساجد کیانی ودیگر نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پمز میں مریضوں اورسٹاف کا کوئی پرسان حال نہیں،جب سے قومی ادارہ پمز کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے اس دن سے پمز میں کوئی نہ کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش آجاتا ہے ،پمز میں دوردرازعلاقوں سے آنے والے مریضوں کوکوئی سینئر ڈاکٹر چیک نہیں کرتا بلکہ انہیں جونیئر ڈاکٹرزکے رحم وکرم پر چھوڑدیاجاتا ہے ،انہوں نے بتایا کہ سٹاف کے ایک ورکز کی ہمیشرہ کوچاردن پہلے حادثے کے باعث پمز میں منتقل کیاگیاجس کو ڈاکٹر ظفرملک کی ٹیم نے دیکھا اورمعمولی ساآپریشن کرکے وارڈ میں منتقل کردیا،اورپھر مسلسل چاردن تک دوبارہ کسی ڈاکٹر نے مریضہ کو نہیں دیکھا جس کی وجہ سے مریضہ کی ٹانگ زیادہ خراب ہوگئی اوروہ بے چاری درد کے مارے بے ہوشی کے عالم میں چلی گئی ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے کہنے کے باوجودکسی بھی سینئر ڈاکٹر نے پرواہ نہ کی،بالاآخروسی سی کے حکم پر مریضہ کو سرجیکل آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیاگیا،جہاں مریضہ زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہے ،نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن پمز کے سینئر نائب صدررضوان احمد کیانی،جنرل سیکرٹری ملک طاہر محمود اعوان،پریس سیکرٹری ملک تنویرنوشاہی ،راجہ فخر عباس اوردیگر عہدیداروں نے حکومتی اعلیٰ افسران ووزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے پرزوراپیل کی کہ وہ صحت کے سب سے بڑے ادارے پمز پر خصوصی توجہ دیں اورمریضوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا کردارادارکریں،عہدیداروں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر ظفر ملک سے مذکورہ واقعہ کی تحیققات کی جائیں اوراگروہ مجرم قرارپاتے ہیں توانہیں قرارواقعی سزاد ی جائے،ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مزید کہاکہ جب سے پمز کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے اس دن سے اسپتال کی حالت انتہائی خراب ہے ،وارڈزمیں مریض تڑپ رہے ہیں تمام ادویات مریضوں سے باہر سے منگوائی جاتی ہیں،انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے آئے دن کوئی نہ کوئی واقعہ رونماء ہوجاتا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اورپروفیسر جاوید اکرام مریضوں اورسٹاف کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کرداراداکریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :