ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ، باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لا کر ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،سعید اجمل

انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میرا خواب تھا،قومی کرکٹر

منگل 12 اپریل 2016 22:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ کرکٹرپاکستانی سپن بالرز سعید اجمل نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے کرکٹ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لا کر ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میرا خواب تھا ۔ وزیر اعلی پنجاب میان شہباز شریف اور مقامی انتظامیہ کے تعاؤن سے انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پندرہ پچز تیار کی جارہی ہیں جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

جلد انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تربیت کا عمل شروع کردیا جائیگا،ا نہوں نے یہ بات قائمقام ڈی سی او اعجازخالق رزاقی کے ہمراہ شہبازشریف سپورٹس سٹیڈیم فردوس کالونی جھنگ روڈ میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کادورہ کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈی او سپورٹس طارق نذیر،ڈی او بلڈنگز طاہر محمود،کےئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیراور پی ایچ اے کے افسران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر قائمقام ڈی سی او اعجازخالق رزاقی نے سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ پچز کی تیاری میں مزیدتاخیر برداشت نہیں کی جائے گی لہذا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے۔قائمقام ڈی سی او نے پی ایچ اے سے کہا کہ پچز تیار کرکے اکیڈمی کے حوالے کریں تاکہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کی تربیت میں تعطل نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی ترویج وترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور کرکٹ کے کھیل میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سعید اجمل کی خدمات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف سپورٹس سٹیڈیم میں انٹرنیشنل معیار کا سنتھیٹک اتھلیٹکس ٹریک بھی بچھایا جارہا ہے جبکہ دیگر کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔سعیدا جمل نے کرکٹ کے کھیل کی بھرپور سرپرستی کرنے پرقائمقام ڈی سی او اعجازخالق رزاقی کی معاونت اورکاوشوں کو سراہا

متعلقہ عنوان :