ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ،داؤد خلجی

اشیاء خوردو نوش کے قیمتوں کو کنٹرول کر نا ہماری ذمہ داری ہے،قانون کے خلاف ورزی کرنیوالے کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائیگا،،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

منگل 12 اپریل 2016 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خلجی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کر رہی ہے اشیاء خوردو نوش کے قیمتوں کو کنٹرول کر نا ہماری ذمہ داری ہے قانون کے خلاف ورزی کرنیوالے کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں اشیاء خوردونوش کے قیمتوں کو کنٹرول کیا ہوا ہے اور ضلعی انتظامیہ مہنگائی کی صورتحال کنٹرول کر نے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں شہر میں زیادہ کرائے وصول کر نے والے رکشہ مالکان اور لوکل بس مالکان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائیگی کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود زیادہ کرائے وصول کرنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا اور ہمارے کوشش ہو گی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولٹین کارپوریشن اقدامات اٹھا رہی ہے کوئٹہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا اور تجاوزات کو ختم کر نا ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا ہے کہ جا بجا تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑھتا ہے اس لئے تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :