تخت بھائی میں سپیشل افراد کے سکول کے اٹھارہ ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے اقدامات شروع

منگل 12 اپریل 2016 21:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء)پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تخت بھائی میں سپیشل افراد کے سکول کے اٹھارہ ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تخت بھائی میں گونگے بہرے سکول ( سپیشل افراد) کے لئے قائم کردہ سکول میں اٹھارہ ملازمین کو عارضی بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا تاہم سکول کے پراجیکٹ کو صوبائی حکومت نے ریگولر بجٹ میں شامل کردیا ہے ۔

ان ملازمین نے مستقل کرنے کے لئے پشاورہائی کورٹ نے ان ملازمین کو مستقل کرنے کی ہدایات جاری کی تھی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ قانون سے ان ملازمین کو مستقل کرنے کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی ہے اور رپورٹ فراہم کرنے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے ان ملازمین کوممکنہ طور پرنئے مالی سال کے بجٹ میں مستقل کردیا جائے گا ۔