صوبے کے نو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے 246امیدواروں میں 135کونا اہل قرار دیدیا

منگل 12 اپریل 2016 21:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) صوبے کے نو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے 246امیدواروں میں 135کونا اہل قرار دیدیا ہے جبکہ 109امیدواروں کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے ۔ جن میں سے نو امیدواروں کی نامزدگی کر دی جائیگی صوبائی حکومت کی جانب سے ہائیر ایجو کیشن کمیٹی کے سابق چیئر مین ڈاکٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی اس حوالے سے تشکیل دی ہے ۔

(جاری ہے)

اسلامیہ کالج یونیورسٹی ، فنی یونیورسٹی نوشہرہ ، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ یونیورسٹی ، ہزارہ یونیورسٹی ، صوابی وویمن یونیورسٹی ، مردان وویمن یونیورسٹی ، کوہاٹ یونیورسٹی ، ڈی آئی خان یونیورسٹی ، سمیت نو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری آئندہ مہینے تک کردی جائیگی ۔ 109امیدواراوں کے کوائف کی چھان بین کی کام رواں مہینے کے آخر تک مکمل کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :