پشاور، ایف آئی اے میں 71افسران ڈیپوٹیشن پر تعینات

منگل 12 اپریل 2016 21:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )میں 71افسران ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں ۔ جن میں گریڈ بیس کے ایک ڈائریکٹر سمیت ایڈیشنل ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ، اکاونٹس ، انوسٹی گیشن افسران شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات گریڈ بیس کے ایک ڈائریکٹر ، سیکرٹریٹ گروپ اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے گریڈ انیس کے دو افسران ، او ایم جی پی اے ایس ، سی اے اے اور پراسیکویشن ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ اٹھارہ کے پانچ ، پولیس او ایم جی کیڈر کے گریڈ سترہ کے چار ، پراسیکویشن ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ سترہ کے آٹھ ، این ایچ اے کے گریڈ سترہ کے ایک ، اے جی پی آر سے گریڈ سترہ کے نو ، پولیس ڈیپارٹمنٹ سے گریڈ سولہ کے 38، اور پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ہی گریڈ سولہ کے تین افسران 2011سے تعینات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :