کامیاب عازمین حج کے نام 22 اپریل کو سعودی حکومت کو بھجوائے جائیں گے

درخواستوں کی وصولی کا عمل سولہ اپریل تک جاری ر ہے گا ،قرعہ اندازی17 اپریل کو ہو گی،وزارت حج

منگل 12 اپریل 2016 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) وزارت مذہبی امور حج ونگ کے مطابق سرکاری اور نامزد بنکوں کے ذریعے سرکاری حج درخواستوں کی وصولی کا عمل سولہ اپریل تک جاری ر ہے گا تاہم باقاعدہ قرعہ اندازی17 اپریل کوہوگی جبکہ کامیاب عازمین کے ناموں کی فہرست 22 اپریل کو سعودی حکومت کو دی جائے گی۔

(جاری ہے)

حج پالیسی کے مطابق درخواستوں کی وصولی کا عمل 14 اپریل کو شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :