محفل موسیقی،مشاعرہ،12ویں سالانہ نمائش میں386 مصوروں کے فن پاروں کی نمائش

منگل 12 اپریل 2016 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) الحمرا آرٹ کونسل لاہور کے زیر اہتمام نوجوان مصوروں کی 12ویں سالانہ نمائش کا افتتاح کر دیا گیا جس میں ملک بھر سے386نوجوان مصوروں کے 600سے زائد فن پارے رکھے گے ۔

(جاری ہے)

پبلک ریلیشن آفیسر دی لاہور آرٹ کونسل صبح صادق کے مطابق نمائش میں نمایاں پوزیشن حاظل کرنے والے پہلے10مصوروں میں10,10ہزارروپے اور سرٹیفکیٹ کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا،جس میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم گئے۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں نامور شعرا نے محفل مشاعرہ میں شاعری کے عمدہ نمونے پیش کئے جبکہ تیسرے مرحلے میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :