وزیراعظم نواز شریف کی اپنے صاحبزادے حسین نواز سے طویل ملاقات

muhammad ali محمد علی منگل 12 اپریل 2016 21:26

وزیراعظم نواز شریف کی اپنے صاحبزادے حسین نواز سے طویل ملاقات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی اپنے صاحبزادے حسین نواز سے طویل ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی اپنے صاحبزادے حسین نواز سے جاتی عمرہ میں طویل ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد حسین نواز لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہو گئے۔ ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ حسین نواز وزیراعظم نواز شریف کا اہم پیغام دبئی اور سعودی عرب میں اہم شخصیات کو پہنچائیں گے۔