آئی پی ایل ، رائل چیلنجر بنگلورکا سن رائزر حیدر آباد کو جیت کے لیے 228رنز کا ہدف

منگل 12 اپریل 2016 21:10

آئی پی ایل ، رائل چیلنجر بنگلورکا سن رائزر حیدر آباد کو جیت کے لیے 228رنز ..

بنگلورو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12اپریل 2016ء ) انڈین پریمیئر لیگ کے 9ویں سیزن کے چوتھے میچ میں رائل چیلجرز بنگلور نے سن رائزر حیدرآباد کو جیت کے لیے 228رنز کا ہدف دیا ہے ۔ چنا سوامی سٹیڈیم بنگلو ر میں میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور کرس گیل 11رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کوہلی اور ڈیویلیئرز نے دوسری وکٹ کے لیے 157رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد کوہلی 75رنز بنا کر بولڈ ہوگئے ،ڈیویلیئرز بھی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 82رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، واٹسن بھی 19رنز بنا کر پوویلین لوٹے جس کے بعد سرفراز خان نے 10گیندوں پر 35رنز سکور کرکے ٹیم کا مجموعہ 227رنز تک پہنچا دیا ۔ حیدر آباد کے لیے بھونیشور کمار اور مستفیض الرحمان 2،2وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ۔