قومی اسمبلی،باجوڑ ایجنسی میں موبائل ٹاورز کی بندش کیخلاف شہاب الدین کا شدید احتجاج

منگل 12 اپریل 2016 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) باجوڑ ایجنسی میں موبائل ٹاورز کی بندش کے خلاف رکن اسمبلی شہاب الدین نے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں تمام موبائل ٹاؤر بند پڑے ہیں اور عوام کے رابطے ختم ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں خلیج میں علاقے کے لاکھوں پاکستانیوں کو اپنے گھروں سے رابطے کرنے میں دشواری ہے اس کا نوٹس لیا جائے