سپریم کورٹ ،افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی کے معاملے سے متعلق کیس نمٹا دیا گیا

منگل 12 اپریل 2016 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کے معاملے سے متعلق کیس نمٹا دیا ہے ، منگل کے روز جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، درخواست گزار ریاض راہی نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سات مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ ابھی تک نہیں سنایا گیا جس پر تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ ہمارے ماتحت نہیں کہ اسے حکم جاری کریں ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ،ہائیکورٹ میں سماعت مکمل ہونے پر درخواست موثر ہوچکی ہے ، ہائی کورٹ جب مناسب سمجھے گی فیصلہ سنا دے گی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے درخواست خارج کر تے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔