ضلعی حکومت کا صفت غیور ہسپتال ( حاجی کیمپ چلڈرن ہسپتال )کی توسیع کیلئے ریسیکو 1122 کی عمارت ہسپتال میں شامل کرنے کا فیصلہ

منگل 12 اپریل 2016 20:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کی زیر صدارت صفت غیور ہسپتال ( حاجی کیمپ چلڈرن ہسپتال ) میں مریضوں کیلئے سہولیات کی فراہمی ‘ بیڈزکی تعداد میں اضافہ ‘ ملازمین کی بروقت حاضری ‘اور نکاسی آب سمیت ‘ دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجسمیں ڈاکٹر مشرف ایم ایس ‘ ڈاکٹر محمد قیوم چلدرن سپیشلسٹ ‘ ڈسٹرکٹ ممبر ‘ چئیرمین ارباب اکبر خان ‘ امان خْان ڈسٹرکٹ ممبر ‘ قیصر خان ڈسٹرکٹ ممبر اور پی ایس او سہیل نذیر نے شرکت کی اجلاس میں ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کو ایم ایس ڈاکٹر مشرف نے ہسپتال کے مسائل ‘ مریضوں کو دی جانے والی سہولیات ‘ او پی ڈی ‘ ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ہسپتال کی توسیع کے لئے ہسپتال کے قریب زیر تعمیر ریسیکو 1122 کی عمارت کو ہسپتال میں شامل کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات کی وافر مقدارمیں فراہمی کیلئے ضلع ناظم پشاور نے سالانہ پچاس لاکھ روپے فنڈز مختص کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ نکاس آب کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی کو48گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ ہسپتال میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ‘ اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ عوامی شکایت پر غفلت کے مرتکب افراد کو فوری معطل کرکے کمیٹی کے چئیرمین فوری انکوائری کرے گا جبکہ اس مقصدکیلئے کمیٹی کے چئرمین ممبران کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف اوقات میں ہسپتال کے دورے کرکے ضلع ناظم پشاور کو رپورٹ پیش کرے گی اجلاس کے آخر میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ہپستال انتظامیہ کو مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کو معطل کرنے کے بھی احکامات جاری کئے

متعلقہ عنوان :