لاہور کے بعد پشاور میں بھی پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 12 اپریل 2016 20:23

لاہور کے بعد پشاور میں بھی پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2016ء) لاہور کے بعد پشاور میں بھی پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبائی دارالخلافہ پشاور میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پابندی کا اطلاق دفعہ 144 کے تحت ہو گا۔ پابندی کا اطلاق صرف ائیرپورٹ سے ملحقہ 2 کلومیٹر کے علاقے میں ہوگا۔ ائیرپورٹ سے ملحقہ 2 کلومیٹر کے علاقے میں ہوائی فائرنگ اور کبوتر بازی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ پابندی اگلے 2 ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :