ترکی کے پارلیمانی وفد نے اسمبلی کی کارروائی دیکھی

پارلیمانی وفد کے دورے سے دونوں ملکوں کی پارلیمان کے درمیان تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی سپیکر

منگل 12 اپریل 2016 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) ترکی کے سپیکر اسماعیل خرامان نے اپنے وفد کے ہمراہ منگل کو قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھی ۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پارلیمانی وفد کے دورے سے دونوں ملکوں کی پارلیمنٹوں کے درمیان تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر زاہد حامد ، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور دوسرے ارکان نے بھی ترک وفد کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :