Live Updates

پی ٹی آئی نے چوبیس اپریل کو ایف نائن پارک میں جلسے کے انعقاد سے متعلق تحریری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا

ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست حتمی فیصلے کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوا دی

منگل 12 اپریل 2016 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے چوبیس اپریل کو بیسویں یوم تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں جلسے کے انعقاد سے متعلق تحریری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست حتمی فیصلے کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے 24 اپریل کے یوم تاسیس پر ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے سے متعلق تحریری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا ، مراسلے میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے انتظامیہ سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کا بروقت انتظام یقینی بنائے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف کمشنر ذوالفقار حیدر کی سربراہی میں اعلی سطح اجلاس ہوا ۔ درخواست کا جائزہ لینے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے معاملے وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے ۔ تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات