پاکستان میں توانائی، تجارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بہت گنجائش ہے وزیر پانی وبجلی

پاکستان توانائی کے شعبہ کی ترقی کیلئے اٹلی کے تجربات سے استفادہ کریگا خواجہ آصف کی اٹلی کی سابق نائب وزیر خارجہ سے گفتگو

منگل 12 اپریل 2016 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی، تجارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بہت گنجائش ہے۔ وہ منگل کو یہاں اٹلی کی سابق نائب وزیر خارجہ و ای این آئی کی نائب صدر اور پاکستان میں اٹلی کی سفیر سٹیفانو پونٹی کاروو سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے شعبوں میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اٹلی کی سابق نائب وزیر خارجہ اور اٹلی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مختلف شعبوں میں انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، باہمی تجارت اور عوام کی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان توانائی کے شعبہ کی ترقی کیلئے اٹلی کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔