طالبان کے موسم بہارکے نئے آپریشن کا آغاز ہو گیا

عسکری کارروائی کا نام سابق جنگجو کمانڈر ملا عمر کے نام پرآپریشن عمری رکھا گیا ہے،میڈیاکو ای میل ارسال

منگل 12 اپریل 2016 20:06

طالبان کے موسم بہارکے نئے آپریشن کا آغاز ہو گیا

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) افغان طالبان نے ملک بھر میں سالانہ ’موسم بہار کے حملوں‘ کا اعلان کر دیا ،اس مرتبہ اس عسکری کارروائی کا نام سابق جنگجو کمانڈر ملا عمر کے نام پر ’آپریشن عمری‘ رکھا گیا ہے،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا کو ارسال کردہ اپنی ایک ای میل میں اس عسکریت پسند گروہ نے کہا ہے کہ منگل کی صبح پانچ بجے سے اس نئی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ اس عسکری کارروائی کا نام سابق جنگجو کمانڈر ملا عمر کے نام پر ’آپریشن عمری‘ رکھا گیا ہے۔ طالبان ہر برس موسم معتدل ہوتے ہی اپنے نئے حملوں کا آغاز کر دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :