پاکستان کپ شروع ہونے سے قبل ہی بڑے تنازعے کا شکار

muhammad ali محمد علی منگل 12 اپریل 2016 19:53

پاکستان کپ شروع ہونے سے قبل ہی بڑے تنازعے کا شکار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان کپ شروع ہونے سے قبل ہی بڑے تنازعے کا شکار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ڈومیسٹک ایک روزہ ٹورنامنٹ کو پہلی مرتبہ فرنچائزز کی طرز پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 اپریل سے فیصل آباد میں ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں: فیڈرل، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان حصہ لیں گی۔

ان ٹیموں میں کھلاڑیوں کے چناو کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ تاہم کھلاڑیوں کے چناو کے دوران ایک واقعے نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل کی ٹیم جس کی کپتانی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سپرد کی گئی ہے۔ اپنی ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کے چناو کے مرحلے میں مصباح الحق موجود رہے اور ان کی رضامندی سے تمام کھلاڑیوں کو چنا گیا۔ تاہم ٹیم کیلئے آخری کھلاڑی کے چناو کے موقع پر ٹیم کے کوچ نے متنازعہ طور پر پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن شکیل شیخ کے صاحبزادے کو ٹیم میں شامل کر لیا۔ اس موقع پر مصباح الحق نے واضح طور پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور ڈراٹ روم سے اٹھ کر چلے گئے۔ یاد رہے کہ شکیل شیخ کے صاحبزادے کو اس سے قبل انڈر 19 ٹیم میں بھی ان کی سفارش پر شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :