لاہور کے سینما گھروں پر دہشت گردوں حملوں کا خطرہ، سیکورٹی الرٹ جاری

muhammad ali محمد علی منگل 12 اپریل 2016 19:31

لاہور کے سینما گھروں پر دہشت گردوں حملوں کا خطرہ، سیکورٹی الرٹ جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2016ء) لاہور کے سینما گھروں پر دہشت گردوں حملوں کے خطرے سے متعلق سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں لاہور کے سینما گھروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ضلعی حکومت فوری حرکت میں آ گئی ہے۔ ضلعی حکومت نے سینما مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سینما گھروں کی دیواروں کو 8 فٹ تک بلند کیا جائے اور ان پر خاردار تاریں لگائی جائیں۔ ہدایت پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سینما گھروں کو نہ صرف سیل کر دیا جائے گا بلکہ مالکان کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :