نوجوان برطانوی بلے بازجیمز ٹیلر دل کی تکلیف کے سبب ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر

افسوس ہے کہ ایک بہترین کھلاڑی کا کیریئر اس طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچا ہے، ڈائریکٹر برطانوی کرکٹ ٹیم

منگل 12 اپریل 2016 18:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) نوجوان برطانوی بلے بازجیمز ٹیلر دل کی تکلیف کے سبب ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

26سالہ جیمز ٹیلر نے طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹر سے اپنا طبی معائنہ کروایا جہاں انکشاف ہوا کہ انہیں دل کا عارضہ لاحق ہے اور وہ مزید کرکٹ کھیلنے کے متحمل نہیں ہوسکتے جس کے بعد ٹیلر نے بوجھل دل کے ساتھ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

جیمز ٹیلر نے 7ٹیسٹ میچز اور 27ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی اور اپنا آخری ٹیسٹ گزشتہ سال جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا تھا۔ برطانوی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اینڈریو سٹراس نے ٹیلر کی ریٹائرمنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ایک بہترین کھلاڑی کا کیریئر اس طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :