پختون قوم باچا خان کے افکار پر عمل کرنے سے ہی کامیابی حاسل کر سکتی ہے،امیر حیدر خان ہوتی

منگل 12 اپریل 2016 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور ممبر قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پختون قوم باچا خان کے افکار پر عمل کرنے سے ہی کامیابی حاسل کر سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان کے مقامی ہوٹل میں خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی کی تشکیل کردہ فخر افغان باچا خان کی حقیقی کہانی جس کو فضل رحیم ساقی نے تحریر کیا تھا ڈرامہ ”وادہٴ وشو“ کے پریمیم شو سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے خدائی خدمتگار ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے ڈرامے میں شامل اداکاروں طارق جمال، شازمہ حلیم، نوران شاہ طوفان، سبز علی عرف خانخیل، زمان بغدادی، ہدایتکار اشفاق طورو کے علاوہ پارٹی کے تنظیمی فعالیت پر پارٹی کارکنوں اور شاعروں، ادیبوں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

جن میں شمس بونیری، سردار خان، عمران ماندوری، نعیم انور، شاہ رُخ امان، ساحل یوسفزئی، اکبر ہوتی اور عبد اللہ شاہ بغدادی شامل تھے۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیرو ممبر صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک، سابق ممبران قومی اسمبلی، بشریٰ گوہر، جمیلہ گیلانی، ضلعی ناظم حمایت اللہ مایار نے خدائی خدمتگار وں کے ورثاء میں پورٹریٹ بھی تقسیم کئے۔

جس میں شاد محمد میگے کی نواسی اور پختونخوا سٹڈی سنٹر باچا خان یورنیورسٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرن سنین کو شادمحمد میگے کا ممتاز معالج ڈاکٹر پرویز جمال امیرزادہ کو سابق سینئر وزیر امیر زاد خان، امیر حیدر خان ہوتی کو امیر محمد خان لالا، ڈاکٹر مشاق کو حباب خان بابا کا جبکہ ایمل خان کو فضل رحیم ساقی کا پورٹریٹ پیش کیا گیا۔ اور آل تاجر اتحاد کراچی کے صدر عبد الغنی اخون اور پروفیسر فرمان اللہ الدین بخشالی کو پگڑی پہنائی گئی، امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ خدائی خدمتگار تحریک نے پختون قوم کی اصلاح میں اہم کردار کیا تھا اور یہ تحریک ایک بین الاقوامی حیثیت کی حامل تحریک تھی، تقریب میں مہمانوں کیلئے روایتی کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔