اینٹی پولیو مہم ناکام بنانے والے مٹھی بھر عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائیگا،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ
منگل 12 اپریل 2016 18:29
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ نے اینٹی پولیو قطرے مہم کو انتہائی اہم قومی کاز قرارد یتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ مہم کو ناکام بنانے والے مٹھی بھر عناصر کو کسی صورت اپنے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ والدین کو اپنے بچوں کو اینٹی پولیو قطرے نہ پلوانے کی ترغیب ریاستی پالیسیوں سے انحراف کے مترادف ہے تاہم مقامی انتظامیہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں پولیوٹیموں کی مکمل تخفظ یقینی بنائے گی۔
یہ انتباہ انہوں نے اپنے دفتر میں ضلعی پولیو مکاؤ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ محمد عمیر، اسسٹنٹ کمشنر لاچی عرفان الله مروت ، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی شفیع الله، نائب تحصیلدار محمد شعیب کے علاوہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں 18اپریل سے شروع ہونے والے اینٹی پولیو مہم کے لئے کئے جانے والے انتظاما ت کا جائزہ لیا گیا اور کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
واضح رہے کہ 18تا21اپریل(چار روزہ)مہم کے دوران ضلع کے 33یونین کونسلز میں تقریباً 1لاکھ 91ہزار بچوں کو اینٹی پولیو قطرے پلائے جائیں گے اور اس مقصدکے لئے 574ٹیموں کے تشکیل کے علاوہ 118ایریا انچارج بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اسکی مکمل بیخ کنی کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو فری پاکستان بنانے میں حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور 18اپریل تا 21اپریل 2016کے چار روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.