لاہور،پولیس مقابلے میں2ڈاکو ہلاک،ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ اور نقدی برآمد
منگل 12 اپریل 2016 18:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلے میں2ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کروادیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الصبح پھولنگر ضلع قصور کے قریب ڈاکوؤں کا ٹولہ ناکہ لگاکر لوگوں کو لوٹنے میں مصروف تھا کہ ڈاکوؤں کے نرغے میں پھنسے ہوئے ایک شہری نے15پر کال کرکے پولیس کو اطلاع کردی پولیس کے پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جنوبی فائرنگ سے 2ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جب ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو پولیس نے دیکھا کہ2ڈاکو مردہ حالت میں پڑے ہوئے ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ اور نقدی برآمد کرکے انکی نعشوں کو مقدمہ درج کرنے کے بعد پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کروادیا پولیس کے مطابق مقابلہ اصلی تھا۔مزید قومی خبریں
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.