یوجینی بکارڈ فٹنس مسائل کی وجہ سے فیڈریشن کپ سے دستبردار

منگل 12 اپریل 2016 17:11

مونٹریال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) کینیڈا کی یوجینی بکارڈ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے فیڈریشن کپ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوجینی بکارڈ چارلسٹن میں ہونے والے ویمنز سنگلز مقابلوں میں پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئی تھیں اور انہیں دوسرے راؤنڈ میں دستبردار ہونا پڑا۔ فیڈریشن کپ میں کینیڈا کی ٹیم سلواکیہ سے نبرد آزما ہوگی، اس طرح کینیڈین ٹیم کو تجربہ کار کھلاڑی یوجینی بکارڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، ان کی جگہ شارلٹ روبیلا کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین فیڈریشن کپ کے مقابلے 16 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :