چو رو ں نے نقدی، موبائل فون ،گھریلو سامان اور موٹرسائیکل چر الیا،مزاحمت پر ایک ز خمی

منگل 12 اپریل 2016 16:55

عارفوالا۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء ) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتیں نقدی موبائل فون گھریلو سامان اور موٹرسائیکل چر الیا ملٹی نیشنل کمپنی کا ڈرائیور فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں63/EBکے نزدیک ملٹی نیشنل کمپنی کا ڈرائیور محمد امجد موٹرسائیکل پر سوار شہر سے گھر گاؤں جارہاتھا کہ پاکپتن روڑ پر پانچ ڈاکوؤں نے زبردستی روک کر موٹرسائیکل چھین لی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محمد امجد زخمی ہوگیا اہل دیہہ کے آنے سے ڈاکوفرار ہوگئے جبکہ نواحی گاؤں113/EB کی رہائشی مریم بی بی کے گھر سے محمد لطیف نے پانچ کس ساتھیوں سے ملکر ، نقدی ، موبائل فون اورگھریلو سامان وغیرہ کل مالیت328500 روپے چرالیا اور نواحی گاؤں34/KB میں محمد شہباز کی موٹرسائیکل نمبر 1321/LOBمالیت ہزار روپے گھر کے باہرکھڑی نصیراحمد نے چار افراد کے ساتھ ملکر چوری کرلی پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :