ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست پر ٹیم نے رات کا کھانا نہیں کھایا تھا،مشرفی مرتضیٰ

منگل 12 اپریل 2016 16:49

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست پر ٹیم نے رات کا کھانا نہیں کھایا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرف مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران بھارت کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد ان کی ٹیم کے ساتھیوں نے رات کا کھانا نہیں کھایا تھا۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں مقامی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مرتضیٰ نے نوجوانوں کے ایک گروپ سے بات چیت کے دوران کہا، 'ہندوستان سے شکست کے بعد ہم سب بہت اَپ سیٹ تھے، اس رات ہم میں سے کسی نے کھانا نہیں کھایا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن ہم وہ میچ ہارنا نہیں چاہتے تھے۔

مقامی ویب سائٹ کے مطابق مرتضیٰ اِن دنوں کشمیر میں اپنے گاوٴں میں تعطیلات کے لیے موجود ہیں، اتوار کو سونمرگ سے سری نگر جاتے ہوئے انھوں نے چند نوجوانوں کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا تو اپنی گاڑی روک کر نوجوانوں سے بات چیت کے لیے رک گئے۔اس موقع پر انھوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو چند اہم ٹپس بھی دیں اور کچھ گیندیں کروا کر اپنی باوٴلنگ کی مہارت کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :