پاکستان کپ پی ایس ایل کی طرز پر ہوگا، پی ایس ایل بہت کامیاب رہی،پی سی بی کو بھی بہت فائدہ پہنچا، پاکستان کپ ایک اور کامیاب ٹورنامنٹ ہوگا، پاکستان کپ سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا ہر ٹیم میں انڈر نائنٹین کھلاڑیوں کا ہونا ضروری ہے

چیئر مین پی سی بی کا پاکستان کپ کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب

منگل 12 اپریل 2016 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان کپ پی ایس ایل کی طرز پر ہو رہا ہے۔ پاکستان کپ کی بہت اہمیت ہے،اسکی وجہ ڈرافٹنگ سسٹم متعارف کراناہے۔لاہور میں پاکستان کپ کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان، نجم سیٹھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ پی ایس ایل بہت کامیاب رہی،پی سی بی کو بھی بہت فائدہ پہنچا، پاکستان کپ ایک اور کامیاب ٹورنامنٹ ہوگا، پاکستان کپ سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ پی ایس ایل کی طرز پر ہو رہا ہے، ہرٹیم میں انڈر نائنٹین کھلاڑیوں کا ہونا ضروری ہے، ڈرافٹنگ سسٹم سے عوام میں دلچسپی پیدا ہوگی۔شہریارخان نے کہا کہ محمد حفیظ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھیں گی۔